پاکستانتازہ ترین

پی ٹی اے نے اسلام مخالف ویڈیو کو بلاک کردیا

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے اسلام مخالف متنازع ویڈیوز والی ویب سائٹس بلاک کردی ہیں۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں ترجمان پی ٹی اے نے کہا ہے کہ اسلام مخالف متنازع ویڈیوز والی ویب سائٹس کو بلاک کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق، فعال مانیٹرنگ اور ویب سائٹس پر پابندی چوبیس گھنٹے جاری رہے گی،، پی ٹی اے تمام سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔  پی ٹی اے نے وضاحت کی ہے کہ متنازع مواد والی ویب سائٹس حکومت کی ہدایت پر بلاک کی جاتی ہیں اور ادارے کے پاس ان سائٹس کو بلاک کرنے کا اخیتار ہے۔  بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی لنک پر مذکورہ ویڈیو نظر آئے توعوام فوری طور پر ادارے کو آگاہ کریں تاکہ بروقت اس سائٹ کو بلاک کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں  دہشتگردوں کا سردار!۔۔امریکا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker