تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

پی ٹی اے نے دہشت گرد تنظیموں کی ویب سائٹس بند کرنے کا عمل شروع کر دیا

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)پی ٹی اے نے دہشت گرد تنظیموں کی ویب سائٹس، ویڈیوز اور سوشل میڈیا پر پیجز بند کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ پہلے مرحلے میں بارہ سے زائد تنظیموں کی سائٹس بلاک کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف ہدایات ملنے کے بعد پی ٹی اے نے بارہ سے زائد دہشت گرد تنظیموں کی ویب سائٹس اور ویڈیوز بلاک کرنے کے لیے کارروائی شروع کر دی۔ پاکستان مخالف اور اسلام مخالف ویب سائٹس اور ویڈیوز بھی بلاک کی جائیں گی۔ سوشل میڈیا پر بھی دہشت گرد تنظیموں کے پیج بلاک کیے جائیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو ویب سائٹس بلاک کرنے کا اختیار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستانی ہیکرنے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، گوگل بھی پریشان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker