پاکستانتازہ ترین

پی ٹی اے میں مجموعی طور پر 108 ارب کی کرپشن کا انکشاف

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) پر نااہلی کا الزام عائد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ملک میں موجود فریکونسی (Frequencies) کی بروقت نیلامی نہ کرنے پر قومی خزانہ کو 67 ارب روپے کا نقصان پہنچا رہی ہے۔ آڈیٹر جنرل نے پی ٹی اے کے حوالے سے سال 2013-14 ء کے لئے اپنی آڈٹ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں پی ٹی اے میں مجموعی طور پر 108 ارب روپے کی کرپشن کی نشاندہی کی گئی ہے۔ پاک نیوز لائیو کے پاس موجود رپورٹ کے مطابق ٹیلی آپریٹرز سے فیس کی مدمیں اربوں روپے کی ریکوری نہیں کی گئی جبکہ ملک میں موجود فریکونسی کی بروقت نیلامی نہ کرنے سے قومی خزانہ کو 67 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے، آڈیٹر جنرل نے پی ٹی اے میں مالی حسابات میں خامیوں کو دور کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نواز حکومت کی وزیر انوشکا رحمان کے دور میں یہ بھاری کرپشن کی نشاندہی آڈیٹر جنرل رپورٹ کے تحت سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  مسئلہ فلسطین ؍بلفور ڈیکلیریشن لڑائی کی جڑ!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker