پاکستانتازہ ترین

پی ٹی اے نے3سے کم سموں کے لئے تصدیق کی تاریخ14اپریل تک بڑھا دی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)پی ٹی اے نے3سے کم سموں کے لئے تصدیق کی تاریخ14اپریل تک بڑھا دی،3سے زائد سمیں رکھنے والے 26فروری تک تصدیق کراسکیں گے۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کا عمل جاری ہے جس کی آخری  اریخ26فروری مقرر تھی۔پی ٹی اے نے عوام کی سہولت کیلئے مقررہ تاریخ میں توسیع کردی ہے،تاہم جن لوگوں کے پاس3سے زائد سمیں ہیں ان کیلئے تاریخ میں توسیع نہیں کی گئی اور ایسے افراد 26فروری تک ہی سموں کی تصدیق کراسکیں گے جبکہ3سے کم سمیں رکھنے والے افراد کو مہلت ملے گی جو14اپریل تک سموں کی تصدیق کرا سکیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!