سائنس و آئی ٹی

پی ٹی سی ایل کی جانب سے1ایم بی صارفین کو 2 ایم بی پر مفت اپ گریڈ

پی ٹی سی ایل کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ 1Mbps براڈبینڈ صارفین کو 31 مئی 2012 تک 2Mbps پر بالکل مفت اپ گریڈ کر دیا جائے۔

اس پروموشن کے ختم ہونے کے بعد صارفین کو 2Mbps کے چارجز 1499 روپے ادا کرنا ہونگے۔ پی ٹی سی ایل کے 1Mbps پیکج کی قیمت اب 1250 روپے ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آپ 31 مئی 2012 سے قبل اپنا پیکج واپس 1Mbps پر ڈاون گریڈ کر سکتے ہیں یا پھر ابھی فون کر کے اپنے اپ گریڈ کو رکوا دیں ، کیونکہ پروموشن ختم ہونے کے بعد آپکو 1499 روپے چارجز ادا کرنا ہونگے۔

  • پی ٹی سی ایل کے مطابق یہ آفر ان تمام لوگوں کے لیے موثرنہیں جو:
  • براڈ بینڈ کا سٹوڈنٹ پیکج استعمال کرتے ہیں۔
  • کوئی بھی بنڈل آفر جیسے ڈبل اپ ، ڈبل امپیکٹ یا ٹرپل پلے آفر۔
  • وہ صارفین جنہوں نے پچھلے سال یہ آفر حاصل کی تھی۔
  • وہ صارفین جن کی ٹیلی فون لائن 2Mbps سپیڈ کی حامل نہیں۔

پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ پیکجز کی تفصیل کچھ یوں ہے:

  • 1Mb     @ Rs 1,250
  • 2Mb     @ Rs 1,499
  • 4Mb     @ Rs 1,999
  • 6Mb     @ Rs 4,999
  • 8Mb     @ Rs 6,999
  • 10Mb   @ Rs 9,999

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker