پاکستانتازہ ترین

انٹرنیشنل ٹیلی کام یونین کاPTCL نیٹورک آپریشنز کا دورہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ  ڈیسک)  اقوام  متحدہ  کی  ایجنسی  انٹرنیشنل  ٹیلی  کام  یونین  کے  سکریٹری جنرل حمادون تورے نے آج پی ٹی سی ایل کے نیٹورک آپریشنز سنٹر کا دورہ کیا ۔ ڈاکٹر تورے کو انٹرنیشنل رلڈ ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن سوسائیٹی ڈے 2012 کے سلسلے میں پہلی بار سرکاری دورے پر پاکستان آئے ہیں انہوں نے پی ٹی سی ایل سنٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں پی ٹی سی ایل کے مختلف پریشنز کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئیں۔اس موقع پر ڈاکٹر تورے نے کہا کہ پی ٹی سی ایل پاکستانی صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ ملک کے دور دراز علاقوں میں ایک جیسی سروسز فراہم کرنے کے باعث پی ٹی سی ایل آئی ٹی یو کے منشور کے عین مطابق کام کررہاہے۔ اس موقع پر سیکریٹری صاحب کے ساتھ ، آئی ٹی یو ایشیا کے ڈائریکٹر یون جو کم بھی موجود تھیں ، جو کہ پی ٹی سی ایل کی کارکردگی سے کافی متاثر ہوئیں۔اس موقع پر پی ٹی سی ایل کے صدر ولید ارشاد نے مہمانوں کو آپریشنز سنٹر میں خوش آمدید کہا اور پاکستان آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں اس وفد نے پی ٹی سی ایل ہیدکوارٹرز کا دورہ کیا اور اعلی انتظامیہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر پی ٹی سی ایل کی جانب سے مہمانوں کے لیے ظہرانے کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں پی ٹی اے، یوفون ، آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام منسٹری ، ایف اے بی اور یونیورسل سروس فنڈ کے حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں  دوسرا ٹی ٹونٹی، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو161رنز کا ہدف دے دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker