تازہ ترینعلاقائی

شورکوٹ:PTCLبراڈ بینڈ کی ملی بھگت سےغیرقانونی وائرلیس انٹرنیٹ سروس شروع

شورکوٹ﴿تحصیل رپورٹر﴾ تفصیلات کے مطابق شورکوٹ شہر میں غیر قانونی وائرلیس کی سروس جاری ہے جس میں براڈ بینڈ کا مقامی عملہ ملوث ہے۔اس غیر قانونی وائرلیس نیٹ کے کم از کم ۰۰۲ کے قریب یوزر ہیں ۔یہ نیٹ ورکس درج ذیل نام سے سروس مہیا کر رہے ہیں۔ ارسلان نیٹ ورک تحصیل چوک۔ مون نیٹ ورک۔ مہتاب نیٹ ورک پتن روڈ۔ علی کمپیوٹرز شاہد شہید روڈ ہیں۔متعلقہ اعلی حکام سے اپیل ہے کہ اس کے خلاف جلد از جلد کاروائی عمل میں لاکر ان کو بند کیا جائے تا کہ مزید اس غیر قانونی انٹر نیٹ سروس کو بڑھنے سے روکا جا سکے جو کہ پی ٹی سی ایل کے لیے خسارے کا باعث ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پٹرول کی قلت کی بدولت اسٹیشن پر ہی شادی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker