تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

PTCL3جی ایوو ڈونگل اب ایک طاقتور وائے فائے ہاٹ سپاٹ میں تبدیل

اسلام آباد﴿بیورو رپورٹ﴾ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ﴿پی ٹی سی ایل﴾ نے جدید ترین -3جی انیبلڈ ٹینڈا رائوٹر متعارف کرا دیا ہے۔ جس کے ذریعے اب-3جی ایوو وائرلیس براڈ بینڈ کے معزز صارفین کہیں بھی طاقتور وائے فائے ہاٹ سپاٹ بنا سکتے ہیں۔پی ٹی سی ایل کی ایوو اور نائیٹرو ڈونگل اب ایک طاقتور وائے فائے ہاٹ سپاٹ کیلئے کارآمد ہو گی جو کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ بآسانی منتقل ہو نے والے -3جی وائے فائے ٹینڈا رائوٹر کے ساتھ استعمال ہو سکتی ہے۔ اور اس کے ذریعے بہت سارے استعمال کنندہ کو انٹرنیٹ رابطے کی سہولت بیک وقت مختلف وائے فائے ڈیوائسز کے ساتھ میسر ہو گی۔ایک ہی وقت میں کسی بھی پی ٹی سی ایل ایوو یا نائیٹرو یو ایس بی سے پانچ وائے فائے والی ڈیوائسز منسلک ہو سکتی ہیں۔ بے مثال ٹینڈا -3جی ایوو رائوٹر بیٹری کی طاقت سے چلنے والا آلہ ہے اور یہ نائیٹرو یو ایس بی موڈیمز اور ایوو کو پلگ ان کی استطاعت کا حامل ہے۔ علاقہ ازیں یہ ایک یو ایس بی ڈیوائس کے استعمال سے دوسری یو ایس بی کو وائرلیس انٹرنیٹ رابطے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ اس طرح معزز صارفین پی ٹی سی ایل ایوو یا نائیٹرو یو ایس بی کے ساتھ پلگ اِن ہو کر ایک طاقتور وائے فائے انٹرنیٹ ہاٹ سپاٹ قائم کر سکتے ہیں۔ٹینڈا رائوٹر ایک نہایت چھوٹے سائز کا آلہ ہے جو کہ بڑے سائز کے ڈی ایس ایل موڈیم کا متبادل ثابت ہو گا۔اور اس سے معزز صارفین اپنے گھروں میں اور اکثر اوقات سفر میں رہنے والے کاروباری حضرات یکساں مستفید ہوں گے۔ اس کا بیٹری ٹائم تین گھنٹے تک ہے ساتھ ہی ساتھ یہ 70سے زائد شہروں میں نائیٹرو اور ملک بھر میں 200سے زائد شہروں میں -3جی ایوو صارفین کیلئے محفوظ رابطہ کاری اور بلا رکاوٹ رومنگ کی سہولیات سے مزین ہے۔ یہ انقلاب آفرین ڈیوائس، ٹینڈا سال بھر کی وارنٹی رکھتی ہے اور محض 4000روپے کی قیمت پر پی ٹی سی ایل کی ون سٹاپ شاپس پر مل سکتی ہے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ﴿کمرشل﴾ نوید سعید نے کہا کہ پی ٹی سی ایل اپنے معزز صارفین کو ہمیشہ بہترین ٹیلی مواصلاتی سہولیات فراہم کرنے کا عزم رکھتی ہے اور انہیں پاکستان میں ہر جگہ بلا تعطل رابطہ کاری میں پیش پیش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی سی ایل اس بار بھی اپنی انفرادیت قائم رکھتے ہوئے سب سے پہلے پاکستان کی ڈونگل پیشکش -3جی ایوو کے ساتھ وائے فائے ہاٹ سپاٹ سہولت ٹینڈا رائوٹر میں فراہم کر رہی ہے۔ پی ٹی سی ایل ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ ﴿وائر لیس﴾ عمر خالد نے اس بارے میں کہا کہ ٹینڈا رائوٹر کے ذریعے پی ٹی سی ایل معزز صارفین اب بہت ساری ڈیوائسز سے منسلک ہو کر دوران کام، کھیلتے ہوئے اور سفر میں بھی مستفید ہو سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker