تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

ptclکی اپنے صارفین کو فری کالز اور مفت وائے فائے موڈیم کی فراہمی

ptcl ملک کے سب سے بڑے انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سروسز فراہم کرنے والا ادارہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اپنے صارفین کی سہولت کے لیے فریڈم پیکج کے ذریعے ملک بھر میں مفت آن نیٹ کالز اور ہر نئے براڈ بینڈ کنکشن کے ساتھ مفت وائے فائے موڈیم فراہم کر رہا ہے۔ فر یڈم پیکج صارفین کی ضروریات کو مدنظررکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے جو پی ٹی سی ایل لینڈ لائن صارفین کو کسی بھی ماہانہ لائن رینٹ کے بغیر ملک بھر میں پی ٹی سی ایل سے پی ٹی سی ایل اورپی ٹی سی ایل سے وی فون پر مفت لامحدود کالز کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ڈبل پلے صارفین صرف 250 روپے اضافی سے اس پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جبکہ سنگل پلے صارفین ماہانہ 499 روپے ادا کرکے اس پیشکش سے لطف اندوز ہوسکیں گے ۔آصف انعا م پی ٹی سی ایل ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ (وائر لائن بزنس) نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’’ ہمیں پی ٹی سی ایل فریڈم پیکج استعمال کرنے والے صارفین کی جانب سے زبر دست پذیرائی حا صل ہو رہی ہے۔ پی ٹی سی ایل اپنے صارفین کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہو ئے بہترین ڈیٹا اور و ائس پیکیجز متعارف کروا رہا ہے۔‘‘ وائے فائے سپورٹ کر نے والے آلات کی بڑھتی ہوئی طلب کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پی ٹی سی ایل ا ب ہر نئے براڈ بینڈ کنکشن کے ساتھ مفت وائے فائے موڈیم بھی فراہم کررہا ہے ۔ یہا ں یہ بات بھی قابلِ زکر ہے کہ پی ٹی سی ایل ایک ملین سے زائد صارفین کے ساتھ ملک کی سب سے بڑی براڈ بینڈ ا نٹر نیٹ فراہم کرنے والی کمپنی ہے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ :ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے نومنتخب صدر مرزا ذولفقار علی ایڈووکیٹ کا ضلع کچہری آمد پر وکلاءکی جانب سے شاندار استقبال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker