پاکستانتازہ ترین

پی ٹی سی ایل کی جانب سے صارفین کو انتباہ!

ptclاسلام آباد(بیورو رپورٹ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اپنے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسی جعلی اور فراڈ کالوں سے ہوشیار رہیں جن میں قیمتی انعامات جیتنے کی جھوٹی خوشخبری سنائی جاتی ہے۔حال ہی میں پی ٹی سی ایل صارفین کو کچھ لوگوں کی کالیں موصول ہوئی ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ کمپنی کی نمائندے ہیں اور انہوں نے صارفین سے ذاتی معلومات کے حصول کی کوشش کی۔
پی ٹی سی ایل اپنے صارفین کو ہدایت کرتی ہے کہ وہ ان جعلی فون کالز سے محتاط اور ہوشیار رہیں ۔کمپنی نے یہ اعلان مفاد عامہ میں کیا ہے ۔ صارفین کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ کسی قسم کی معلومات اور وضاحت کیلئے پی ٹی سی ایل ہیلپ لائن 1236سے رجوع کریں۔پی ٹی سی ایل اپنے صارفین کو خبردار کرتی ہے کہ کمپنی کا نقد انعامات دینے سے کوئی تعلق نہیں اور جعلی سرگرمیوں سے نقصان پر وہ کسی قسم کے خسارہ کی ذمہ دار نہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  پی ٹی سی ایل کا ٹیلی مواصلاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے بحریہ ٹاؤن سے معاہدہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker