سائنس و آئی ٹی

پی ٹی سی ایل نئے صارفین کو مفت وائی فائی موڈیم فراہم کرے گا

اب پی ٹی سی ایل کی جانب سے256kbps اور 1Mbps سٹوڈنٹ پیکج کے علاوہ  ہر نئےبراڈ بینڈ کنکشن کے ساتھ وائی فائی موڈیم مفت فراہم کیا جارہا ہے۔

موجود صارفین 750 روپے اپ گریڈیشن چارجز ادا کر کے وائی فائی موڈیم حاصل کرسکتے ہیں لیکن ان کے ماہانہ چارجز تبدیل نہیں ہونگے۔ اس سے قبل صارفین کو وائی فائی موڈیم ماہانہ کرایہ پر دیا جاتا تھا، جسکی بجائے اب ان سے ایک ہی بار 750 روپے وصول کر لیے جائیں گے۔

اس نئی پالیسی کے تحت پی ٹی سی ایل کی جانب سے نئے براڈ بینڈ صارفین کے لیے ٹیرف میں  اضافہ کر دیا گیا ہے اور اب وہ 1Mbps پیکج کے لیے 1199 کی بجائے 1250 روپے ماہانہ ادا کریں گے۔ جبکہ پرانے صارفین کے لیے ماہانہ چارجز 1199 ہی رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  سال 2014 کا پہلا چاند گرہن 15اپریل کو لگے گا، اس سال کل4 سورج اور چاند گرہن ہوں گئے

پیکج کی تفصیلات:

  • 1Mbps براڈ بینڈ : ماہانہ چارجز 1250 روپے
  • مفت وائی فائی موڈیم
  • موجودہ صارفین 1199 روپے ماہانہ ہی ادا کریں گے۔
  • 256kbps پیکج اور سٹوڈنٹ پیکج صارفین کو وائی فائی موڈیم نہیں دیا جائے گا۔
  • پرانےصارفین 750 روپے اپ گریڈیشن چارجزاد ا کرکے وائی فائی موڈیم حاصل کر سکتے ہیں۔
  • موجودہ وائی فائی صارفین کے ٹیرف میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
  • بنڈل پیکجز کے صارفین کو وائی فائی موڈیم مفت فراہم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں  کمپیوٹر استعمال کرنے والے لوگ ذہنی فتور سے بچ سکتے ہیں

پی ٹی سی ایل صارفین کے لیے نئے براڈ بینڈ چارجز کچھ اس طرح ہیں

  • 1Mbps 1,250  روپے میں
  • 2Mbps  1,499  روپے میں
  • 4Mbps 1,999  روپے میں
  • 6Mbps  4,999 روپے میں
  • 8Mbps 6,999 روپے میں
  • 10Mbps 9,999 روپے میں

یاد رہے کہ 1Mbps سے 8Mbps صارفین سے ماہانہ 300GB سے زیادہ ڈاونلوڈنگ کرنے پر 5000 روپے اضافی چارج کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  یوفون حساب ایس ایم ایس روزانہ استعمال شدہ بیلنس کی مکمل معلومات فراہم کرے گا

پی ٹی سی ایل کے دعوی کے مطابق کمپنی نے 95 فیصد مارکیٹ شئیر حاصل کر لیا ہے اور 12-2011 کے آغاز سے اس میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پی ٹی سی ایل اب 1000 سے زائد شہروں اور دیہات میں اپنی سروس فراہم کر رہا ہے۔

پی ٹی سی ایل اپنی براڈبینڈ سروسز کی فروخت کے لیے کوشاں ہے اور اسی مقصد کے لیے براڈ بینڈ آرڈر لانے پر ملازمین کو 300 روپے انعام بھی دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker