فن فنکار

صدارتی ایوارڈ یافتہ فوک گلوکار استاد پٹھانے خان کی بارہویںبرسی 9مارچ کو عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

کوٹ ادو﴿نامہ نگار )صدارتی ایوارڈ یافتہ فوک گلوکار استاد پٹھانے خان کی بارہویں برسی 9مارچ کو عقیدت و احترام سے منائی جائے گی اس سلسلے میں جنوبی پنجاب کے شہر کوٹ ادو ،ملتان،ڈیرہ غازی خان ،جہانیاں،خانیوال،ٹھٹھہ صادق آباد سمیت مختلف علاقوں میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں استاد پٹھانے خان کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ سرائیکی وسیب کے رہائشی استاد پٹھانے خان کا اصل نام غلام محمد تھا وہ جنوبی پنجاب کے ایک پسماندہ علاقے کوٹ ادو میں پیدا ہوئے۔استاد پٹھانے خان بنیادی طور پر سرائیکی زبان کے گلوکار تھے انہوںنے زیادہ تر کافیاں اور غزلیں گائیںجو کہ دنیا بھر میں مقبول ہوئیں۔استاد پٹھانے کی گائیگی سرائیکی وسیب کیلئے ایک اثاثہ ہے۔استاد پٹھانے خان کو صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔استاد پٹھانے خان کی معروف غزل ’’ میڈا عشق وی توں،میڈا یار وی توں ‘‘ آج بھی زبان زد عام ہے۔استاد پٹھانے خان 9مارچ 2000ئ کو انتہائی کسمپرسی کے عالم میں انتقال کر گئے تھے انہیں کوٹ ادو میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  سلمان خان نے عامر خان کے لیے اپنی فلم کی شوٹنگ کا مقام تبدیل کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker