پشاور(مانیٹرنگ سیل)جنوبی وزیرستان کی پولیٹیکل انتظامیہ نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے جنوبی وزیرستان کی طرف امن مارچ کو خطرناک قرار دے دیا۔پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری فاٹا نے کہا کہ انہوں نے جنوبی وزیرستان کی پولیٹیکل انتظامیہ سے عمران خان کے دورے سے متعلق رپورٹ مانگی تھی جس پر انہوں نے بتایا ہے کہ موجودہ حالات میں عمران خان کی ریلی کا جنوبی وزیرستان آنا ٹھیک نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وفاقی حکومت کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں عمران خان کے ساتھ امن مارچ میں شریک افراد کو سیکیورٹی فراہم کرنا مشکل ہے۔