پاکستانتازہ ترین

تبدیلی نعروں سےنہیں بیلٹ پیپراور بکس کےذریعےآئےگی‘ تحریک انصاف

pti logoاسلام آباد (بیورو رپورٹ) تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی نعروں سے نہیں بیلٹ پیپر اور بکس کے ذریعے آئے گی‘ 10 جنوری تک نظام کو بدلنا محض مذاق ہے ‘ انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء شفقت محمود نے کہا کہ کسی بھی بہانے سے انتخابات کو ملتوی یا موخر نہیں کرنا چاہیے‘ طاہر القادر ی اچھے مقرر ہیں ان کی سیاسی حیثیت کیا ہے اس کے لئے انہیں سیاست میں حصہ لینا چاہیے اور پارلیمنٹ میں آکر تبدیلی لانی چاہیے ملک میں جو کچھ بھی ہو آئین کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں جو بھی جماعت جیتے اسے عوامی مسائل حل کرنا چاہئیں ‘ قوم کے مسائل گھمبیر ہیں ‘ جمہوریت سے ہی یہ مسائل حل ہوں گے جمہوری عمل کا تسلسل ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈیرہ غازیخان:فلاحی تنظیم اتفاق جناح کی جانب سےبیوہ خواتین میں آٹےکےتھیلےتقسیم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker