تازہ ترینعلاقائی

تحریک انصاف کا گوجرانوالہ میں زہریلے کھانسی کے شربت سے بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار

pti logoلاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے گوجرانوالہ میں زہریلے کھانسی کے شربت سے بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کی تعداد پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس سے قبل لاہور میں بھی اسی شربت سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے۔پاکستان تحریک انصاف پنجاب حکومت کے متضاد رویوں کی شدید مذمت کرتی ہے کہ جن کی ساری توجہ سیاسی نوعیت کے حامل منصوبوں پر مرکوز ہے اور ایک عام آدمی کی زندگی اور صحت کے مسائل ان کی ترجیحات میں کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔یہ صوبائی حکومت کی انتہائی غیر ذمہ داری کا ثبوت ہے اس واقعے سے قبل سال رواں کے اوائل میں لاہور میں جعلی ادویات سے 150سے زائد دل کے مریضوں کی اموات کا اسکینڈل منظر عام پر آچکا ہے۔شہباز شریف کے پاس محکمہ صحت کا قلمدان ہے اور وہ ان تمام المناک اموات کے ذمہ دار ہیں۔کسی بھی جمہوری ملک میں متعلقہ وزیر دیگر حکام کو مورودالزام ٹھہرانے کے بجائے استعفیٰ دے چکا ہوتا۔یہ ایک اہم حقیقت ہے کہ پنجاب حکومت نے 450ڈرگ انسپکٹرز کی خدمات بھی حاصل کر رکھی ہیں۔اتنی بڑی تعداد میں عملے کے باوجود یہ انتہائی مضحکہ خیز ہے کہ محکمہ صحت پنجاب فارمیسز کو زہریلی ادویات کی فراہمی کو چیک کرنے میں ناکام رہا ہے۔مارکیٹ سے اس نوعیت کی ادویات کو ہٹانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں  تحریک انصاف کاپارٹی انتخابات میں دھاندلی کے مرتکب عہدیداروں کو ہٹانے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker