تازہ ترینعلاقائی

رحیم یارخان:تحریک انصاف کےانٹرا ارٹی الیکشن میں تبدیلی کے دعویداروں کااصل چہرہ بےنقاب ہوگیا

PMLN PTIرحیم یارخان(نامہ نگار) تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں تبدیلی کے دعویداروں کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے تبدیلی کا دعوی کرنے والے انتخابی روایات کو بھی بدل نہ سکے اور انتخابات میں لڑائی جھگڑوں میں دیگر جماعتوں کو بھی مات دے گئے اور خواتین کو بھی نہ بخشا اور کئی عورتوں کو بھی زخمی کر کے ہسپتال پہنچا دیا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سٹی جنرل سیکرٹری رانا ضیاالدین آصف ، علماء ونگ کے صدر سعید چشتی ،چوہدری نعیم شفیق ، رانا افتخار رسول ، راشد خان ، چوہدری وسیم اور دیگر رہنماوں نے کیا انہوں نے کہا تحریک انصاف طویل عرصے سے نظام کی تبدیلی کے نعرے لگا رہی تھی اور انٹراپارٹی الیکشن کو بھی تبدیلی کی علامت قرار دے رہی تھی لیکن ان الیکشن میں ماضی روایات کو ختم کر نا تو دور کی بات کئی نئی روایتیں بھی قائم کردی گئیں یہ خوفناک روایات آئندہ انتخابات کے ماحول کو تباہ کردیں گی پہلے تو صرف جعلی ووٹ ڈالنے سے روکنے کے لیے پولنگ بوتھ کے باہر جھگڑے ہوتے تھے لیکن تحریک انصاف نے تو پولنگ بوتھوں کے اندر بھی بدمعاشی کی انتہا کر دی اور بیلٹ باکس تک اٹھا کر لے گئے خواتین پر تشدد اور انہیں لہولہان کردینے کے نئی روایات بھی سامنے آئیں جس نے سونامی کی تبدیلی کے نعروں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے ان انتخابات کا اور تو کوئی فائدہ شاید نہ ہو لیکن ایک فائدہ ضرور ہوا ہے اور تحریک انصاف کی تبدیلی کی اصلیت عوام کے سامنے آ گئی ہے

یہ بھی پڑھیں  یورو کپ کا تاج پرتگال کے سر،میزبان فرانس کو شکست

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker