پاکستانتازہ ترین

کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں جاری

کوئٹہ ﴿نامہ نگار ﴾کوئٹہ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں جاری بینرز جھنڈے اور پوسٹر آویزاں سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے 20 اپریل کو بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ منعقد کیا جارہا ہے جس میں پارٹی کے مرکزی رہنمائ شرکت کریں گے جبکہ پارٹی چیئرمین عمران خان جلسے میں شرکت کیلئے آج کوئٹہ پہنچیں گے جلسہ کی تیاریوں کے حوالے سے پارٹی ذرائع نے بتایا کہ جلسہ کا انعقاد ایوب اسٹیڈیم کے فٹ بال گرائونڈ میں ہونا تھا تاہم کوئٹہ میں بارشوں کے باعث جلسہ کی تقریب ایوب اسٹیڈیم میں فٹ بال گرائونڈ کی بجائے نواب اکبر خان بگٹی گرائونڈ میں منعقد کی جارہی ہے گرائونڈ میں 40 ہزار سے زائد افراد کے بیٹھنے کے انتظامات کئے گئے ہیں سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے تحریک انصاف کے 400 کارکنوں کو تعینات کیا جارہا ہے جس میں 200 کارکن یونیفارم میں سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ 200 سادہ کپڑوں میں مامور کئے جائیں گے شہر بھر میں 3ہزار بینرز 2ہزار پوسٹرز اور 5 ہزار جھنڈے آویزاں کئے گئے ہیں جبکہ مختلف پارٹی یونٹس کی جانب سے نوجوان اپنی مدد آپ کے تحت بھی بینرز پوسٹر اور تصاویر تیار کرکے آویزاں کررہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  حافظ قرآن بچے کی بازیابی کیلئے ورثاء کا لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker