پاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں تحریک انصاف کی صوبائی اور ضلعی تنظیمیں توڑدی گئیں

رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی﴾ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک بھر میں تحریک انصاف کی صوبائی اور ضلعی تنظیمیں توڑدی گئیں ہیں اور ان کی جگہ سٹیئرنگ کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں جو پارٹی کے آئندہ انتخابات تک تنظیمی امور چلائیں گی ۔ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان میں’’ میٹ دی پریس ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے بعض ایم این ایز ان کی پارٹی میں شمولیت کے خواہاں ہیں لیکن انہیں خدشہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ان کے خلاف انتقامی کاروائیاں شروع کردیے گی جس کے باعث وہ موجودہ اسمبلیوں کے خاتمے کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے جس کے بعد سندھ میں پاکستان تحریک انصاف ایک بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ آئینی طو رپر نئے صوبوں کا قائم ابھی ممکن نہیں ہے کیونکہ کسی بھی پارٹی کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں دوتہائی اکثریت حاصل نہیں ہے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نواز صرف پوائنٹ سکورنگ کے لیے نئے صوبوں کے نعرے لگا رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا پورا خاندان اس وقت کرپشن میں ملوث ہے لیکن اس کے باوجود بڑی ڈھٹائی سے قوم کی خدمت کے نعرے لگائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صرف پاکستان تحریک انصاف کے خوف سے اربوں روپے مالیت کے لیپ ٹاپ نوجوانوں میں تقسیم کررہی ہے لیکن اس کے باوجود آئندہ عام انتخابات میں نوجوان نسل پاکستان تحریک انصاف کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنی ایم این ایز اور ایم پی ایز کو نوازنے کے لیے انہیں کروڑوں روپے مالیتی ٹھیکے دے رہی ہے لاہور میں نہر پر آہنی گرل لگانے کے لیے ایک ایم پی اے کو پنجاب حکومت نے 73 کروڑ روپے کا ٹھیکہ دیا ہے جو کرپشن کی بڑی واضح مثال ہے لیکن اس کے باوجود میاں شہباز شریف خود کو خادم اعلیٰ کہتے ہیں ۔پریس کانفرنس میں پارٹی کے مقامی عہدیدار بھی موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیں  ضمنی الیکشن ،پی پی165میں مسلم لیگ ن دھڑوں میں تقسیم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker