شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / پی ٹی آئی کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی(مانیٹرنگ سیل)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور قیادت نے کراچی سے جلد عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت رکن سازی مہم کو جلد عوامی مہم میں تبدیل کردیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے کور گروپ کا اجلاس بنی گالہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کا میمو گیٹ کمیشن کیس میں حسین حقانی کے ریڈ وارنٹ جاری ہونے کا خیر مقدم کیا گیا جبکہ شریف خاندان کے خلاف مقدمات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شہباز شریف سے متعلق مقدمے پر عمران خان کو بریفنگ دی اور لودھراں انتخاب میں شکست سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔ پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل کیا جس کی اجلاس میں شدید مذمت کی گئی اور خواجہ آصف کے خلاف نیب میں دی گئی درخواست پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: آئی ایس ایف کے وفد کا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات