پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کا 12 مئی کو کراچی میں جلسے کا اعلان

کراچی()نامہ نگار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کو دوبارہ لسانی سیاست کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ رہنما پی ٹی آئی علی زیدی نے کہا کہ کراچی بھتہ خوروں اورجرائم پیشہ افرادسے آزاد ہوچکا ہے، 12 مئی کوکراچی میں جلسہ کریں گے، الیکشن سے پہلے ایک گرینڈ جلسہ بھی کریں گے۔ علی زیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ اس شہر میں گڑبڑ ہو، جس کو آپ مستقل قومی مصیبت کہہ رہے ہیں،88 سے آپ کے اتحادی رہے ہیں، بلاول کو بلدیہ فیکٹری کی اتنی فکر ہے تو مورائی،عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی ریلیز کریں۔ اس موقع پر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہم پنجابی پٹھان مہاجر کے نام پر کراچی اور سندھ کو بٹنے نہیں دیں گے،کراچی میں اب ایم کیوایم کی کوئی گنجائش نہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button