پاکستانتازہ ترین

سپیکرکی رولنگ ،تحریک انصاف کی ایک اوردرخواست دائر

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی سے) اسپیکر قومی اسمبلی کی عدالتی فیصلے پر رولنگ آئینی تھی یا غیر آئینی۔تحریک انصاف نےاضافی نکات پرمشتمل ایک اور متفرق درخواست سپریم کورٹ میں جمع کردی۔ درخوست میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قرمی اسمبلی فہمیدہ مرزا اور وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔جس میں اضافی نکات اٹھائےگئےہیں کہ کیا وزیر اعظم عدالتی فیصلے کے بعد نااہل نہیں ہوگئے؟۔ کیااسپیکر کی رولنگ غیر آئینی نہیں؟ کیا یوسف رضا گیلانی کا سزا کے بعد وزیر اعظم ہائوس میں بیٹھنا آئین کے آرٹیکل 4،14،17 اور 25 کی خلاف ورزی نہیں؟ کیا یوسف رضا گیلانی کا سزا کے بعد اپنے اختیارات کو استعمال کرنا آئین کے آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی نہیں؟ کیا سپریم کورٹ کی سزا کے بعد وزیر اعظم نا اہل نہیں ہوگئے؟ اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی نہیں؟۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنف کے خلاف دائر درخواستوں پر حتمی فیصلہ آنے تک یوسف رضا گیلانی کو وزیر اعظم کے اختیارات کے استعمال سےروکاجائے، استدعا سپریم کورٹ درخواست میں اٹھائے گئے قانونی سوالوں پرمناسب فیصلہ دے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:سنی تحریک کے راہنماء کے بیٹے کے قاتل کو کیفر کردار تک پہنچانے پر پولیس کے حق میں ریلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker