پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف اور جماعت اسلامی میں تحفظ عدلیہ مہم پر اتفاق

لاہور(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان عدلیہ سے اظہار یکجہتی اور تحفظ کے لیے عوام رابطہ مہم پر اتفاق ہو گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کے درمیان منصورہ لاہور میں ہونے والی ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی حمایت میں سونامی مارچ پر جماعت اسلامی سے اتفاق ہوا ہے۔ عمران خان نے بتایا کہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے انتخابی اتحادکافیصلہ نہیں ہوا تاہم ایشوز پر اتفاق ہے،انہوں نے کہا کہ ملٹری ایکشن میں جاں بحق ہونےو الوں کے نام منظر عام پر لائے جائیں،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ بیسویں ترمیم کے تحت پارلیمانی جماعتیں ہی نہیں الیکشن کمیشن کا تقرر اور نگران حکومت کے لیے پارلیمنٹ سے باہرکی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔ عمران خان نے کہا کہ کسی بھی فوجی حکومت کے حق میں نہیں فوج اپنے آئینی کردار تک محدود رہے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا کہ نگران حکومت اور شفاف انتخابات کے لیے پر امن انتخابی تحریک کے حامی ہیں،انہوں نے کہا کہ رابطہ عوام مہم چلائیں گے تو حکومت پر انتخابات کی تاریخ کے لیے دباؤ بڑھے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker