پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کی وزیرستان ریلی ملتوی ہونے کا امکان

پشاور(مانیٹرنگ سیل) پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کی پولیٹیکل انتظامیہ نے تحریک انصاف کی ریلی کے لیے حالات کو ناسازگار قرار دے دیا ہے۔پولیٹیکل انتظامیہ نے فاٹاسیکرٹریٹ کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں سیاسی سرگرمیوں کے لیے ماحول سازگار نہیں لہٰذا تحریک انصاف کو ریلی ملتوی کرنا چاہیے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خطرے سے آگاہی کے باوجود ریلی کے شرکاء درپیش صورت حال کے خود ذمہ دار ہوں گے۔پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے ناساز گار حالات کے حوالے سے فاٹا سیکرٹریٹ کو بھجوائی گئی درخواست کے بعد پی ٹی آئی کو اس سے آگاہ کردیا گیا ہے جس کے بعد تحریک انصاف کے رہنما رستم شاہ مہمندحالات کا جائزہ لینے کے لیے خود کوٹکی پہنچ گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ رپورٹ کے بعد تحریک انصاف کے رہنما تذبذب کا شکارہوگئے ہیں اور امکان ظاہرکیا جارہا ہے کہ مقامی رہنماؤں کی جانب سے عمران خان پر ریلی ملتوی کرنے کے لیے دباؤ بڑھادیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  پاک طالبان مذاکرات اک نئے موڑ پر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker