بین الاقوامیتازہ ترین

لندن: پی ٹی آئی،ایم کیوایم کا ایک دوسرے کے خلاف مظاہرہ

لندن(مانیٹرنگ سیل)لندن میں پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف مظاہرہ کیا،اس موقع پر دونوں جماعتوں کے کارکناں کے درمیان جھڑپوں کے دوران بوتلیں بھی پھینکی گئیں،دونوں جماعتوں کے کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف  نعرے بھی لگائے۔ پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا کی قیادت میں پاکستان تحریک کے انصاف کے کارکنان لندن میں ایم کیو ایم سیکرٹریٹ کے سامنے جمع ہوئے۔اورمظاہرین نے ایم کیو ایم پرالزام عائد کیا کہ انہوں نے دوق کی سیاست کرکے کراچی شہر کو تباہ کردیاہے،متحدہ روشنیوں کے شہر کو تباہ کرنا بند کردے۔ پی ٹی آئی کا مظاہرہ جاری تھاکہ اس سہی دوران ایم کیو ایم کے کارکن جمع ہوئے اور انہوں نے پی ٹی آئی کے خلاف احتجاج کیا اور عمران خان کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس دوران مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی شروع ہوگئیں اور بوتلوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ جس سے میڈیا کے نمائندے بھی متاثر ہوئے۔ جھڑپوں کے بعد لندن پولیس نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں  پیپلز پارٹی کا مولانا فضل الرحمن کے پلان بی سے لاتعلقی کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker