پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی دھرنا، اسلام آباد کے اہم مقامات کو کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ’حقیقی آزادی مارچ‘ اور دھرنے کیلئے اسلام آباد کے اہم مقامات کو کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کو اہم مقامات سے کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ آئی جی اکبر ناصر خان کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ آج شام سے فیض آباد، کورال چوک، اور چھبیس نمبر چونگی سے داخلی راستے بند ہوجائیں گے، فیض آباد سمیت اہم داخلی راستوں پر بیس ہزار نفری لگائی جائے گی۔ڈی آئی جی سہیل اختر چٹھہ کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ ایف سی اور رینجرز کے اہلکار بھی تعینات ہونگے، فیض آباد کو چاروں اطراف سے کنٹینرز لگا کر مکمل سیل کردیا جائے گا۔سہیل اختر چٹھہ نے کہا کہ بارہ کہو اور آزاد کشمیر سے آنے والوں کیلئے راول ڈیم چوک سے ترامڑی کیلئے راستہ کھلا ہوگا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید بتایا کہ کنٹینرز لگانے کیلئے تمام ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کردی ہیں، عوام کیلئے ٹریفک کے متبادل راستے دینگے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button