پاکستانتازہ ترین

تحریک اِنصاف پنجاب کےرہنمااحسن رشید نے کہاہے کہ سیاست میں شرافت اوردیانت پریقین رکھتےہیں

ihsan rasheedاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحریک اِنصاف پنجاب کے رہنما احسن رشید نے کہا ہے کہ سیاست میں شرافت اور دیانت پر یقین رکھتے ہیں ، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نوسربازوں کا ٹولہ ہے جو ملکی وسائل کی لُوٹ مار میں مصروف ہے ، نوجوان ظلم وستم کے اِس نظام کیخلاف اُٹھ کھڑے ہیں اور اَب تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے ۔ اِن خیالات کا اظہاراُنہوں نے تحریک اِنصاف اوکاڑہ کے رہنما اَظہر محمود چوہدری کی قیادت میں ملنے والے پارٹی کارکنوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ احسن رشید نے کہا کہ پانچ بار برسراقتدار آنے والی دونوں بڑی پارٹیوں نے عوام اور ملک کے لئے کچھ نہیں کیا۔ اَب مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نیاپاکستان کانعرہ لگاکر عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے ۔اَب ملک میں سنجیدہ اِنقلاب دستک دے رہا ہے جس کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ، تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے اور ترقی وخوشحالی پاکستانی قوم کا مقدر بن چکی ہے جن لوگوں نے پانچ بار اقتدار میں رہ کر بھی کچھ نہیں کیاوہ مستقبل کیا سنوار سکتے ہیں ۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نوسربازوں کا ٹولہ ہے جو ملکی وسائل پر قبضہ کرکے اپنے مفادات کیلئے استعمال کررہا ہے ۔ دونوں جماعتیں ہی ایک دوسرے کی کرپشن کو چھپانے میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے آج وطن عزیزبجلی ، گیس اور مہنگائی کی زد میں ہے ۔آنے والا دَور اِنشاء اللہ نوجوانوں کا ہوگا ،اِس لئے اَب اُنہیں چاہئے کہ وہ پاکستان تحریک اِنصاف کے پلیٹ فارم پر متحد ہوکر نئے پاکستان کی بنیاد کو مضبوط بنانے میں اپنا فعال کردار ادا کریں ۔ مخالفین چاہے جتنے بھی اِنتخابی اتحاد بنالیں جیت صرف تحریک اِنصاف کی ہی ہوگی کیونکہ ہم سیاست میں شرافت اور دیانت پر یقین رکھتے ہیں ۔ ہم سیاست کو اپنے گھرکی لونڈی نہیں سمجھتے بلکہ اِسے عوام کی خدمت کا ذریعہ سمجھتے ہیں اور پاکستان کے تمام شہریوں کے مساوی حقوق پر یقین رکھتے ہیں ۔ ہماری قیادت سونے کا چمچ منہ میں لے کر پیدا ہونے والوں میں سے نہیں بلکہ وہ سخت محنت اور مصمم اِرادہ پر یقین رکھتی ہے ۔ ہم فوج اور عدلیہ کے سیاسی کردار کی ہرگز حمایت نہیں کرتے جو جس کا کام ہے اگر وہ بخوبی سرانجام دے تو تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔ تحریک اِنصاف اقتدار میں آکر ملک سے کرپشن اور نااِنصافی کا خاتمہ کردیگی اور عوام دوست پالیسیاں بناکر مفاد پرست سیاست کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ یقینی بنائے گی ۔ عوام کسی پروپیگنڈہ کا شکار نہ ہوں آنے والا مستقبل تحریک اِنصاف کا ہوگا جو عمران خان کی قیادت میں عوام کی محرومیوں کو خوشحالی میں بدل کر دم لے گی

یہ بھی پڑھیں  پرویز مشرف کی اپیل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker