تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی آرگنائرنگ کمیٹی آزادکشمیر بھر میں پارٹی کی رکنیت سازی مہم میں بھرپور حصہ لے گی

ٹیکسلا(نا مہ نگار)پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کی رکن شازیہ کیانی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی آرگنائرنگ کمیٹی آزادکشمیر بھر میں پارٹی کی رکنیت سازی مہم میں بھرپور حصہ لے گی ، پی ٹی آئی کی سیاست میں خواتین کا مرکزی کردار ہوگا ، پی ٹی آئی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو عورتوں کے حقوق کا مکمل احترام کرتی ہے۔ پی ٹی آئی میں خواتین کو مردوں کے برابر لایا جائے گا اور ان میں سیاسی سوچ پیدا کی جائے گی انتھک محنت کے ذریعے پارٹی کے مقاصد اور اہداف حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے ، کوئی بھی معاشرہ انصاف اور امن و امان کے ماحول کے بغیرخوشحالی سے ہمکنار نہیں ہو سکتا یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں نظام کی تبدیلی پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا ۔ شازیہ کیانی نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کو کرپشن ، مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا ان کی ترجیحات عوام کی بجائے اپنے اثاثوں میں اضافہ ہے حکمرانوں نے اپنے رویوں پر نظر ثانی نہ کی تو مسائل کا سیلاب اُن کو بہا کر لے جائے گا، انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی مقبولیت مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی حکمران تحریک انصاف پر توانائیاں خرچ کرنے کی بجائے اپنی کارکردگی بہتر بنائیں، شازیہ کیانی نے مزید کہا کہ ماضی میں دیہی علاقوں کی ترقی کو پس پشت ڈالا گیا جس سے غربت میں اضافہ ہوا لیکن تحریک انصاف کاعزم ہے کہ عوام کو انکی دہلیز پر انصا ف فراہم کیا جائے۔اور اس سلسلے میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ، خواتین کو سیاست میں متحرک کرینگے تا کہ ان کا ووٹ ضائع نہ ہوں ۔ انہوں نے کہ کہ ہم پارٹی میں خواتین کی نمائندگی اور شمولیت کے لیے کام کریں گی۔پی ٹی آئی میں خواتین کو مردوں کے برابر لایا جائے گا اور ان میں سیاسی سوچ پیدا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب کابینہ نےنئے مالی سال 2021-22کی بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker