تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:الیکشن کمیشن اور نادرا جعلی ووٹوں کی رجسٹریشن کا غیر قانونی کام بند کرے، محمد صدیق خان

ٹیکسلا( نامہ نگار)پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سات محمد صدیق خان نے کہا ہے کہ لوکل باڈیز الیکشن میں سول بیوروکریسی پنجاب میں ن لیگ کے حق میں الیکشن کمیشن پر اثر انداز ہورہی ہے،الیکشن کمیشن اور نادرا جعلی ووٹوں کی رجسٹریشن کا غیر قانونی کام بند کرے،بوگس ووٹوں کے اندراج کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کریں گے،جمہوریت کا راگ الاپنے والوں نے بلدیاتی اداروں کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کیا،غیر قانونی ترقیاتی کاموں کی اپنے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے انسپکشن کروائیں گے،سسٹم کو ہائی جیک کرنے والوں کا ہر سطح پر بھرپور محاسبہ کریں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا،ایم پی اے محمد صدیق خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے نندی پور پروجیکٹ پر کروڑوں روپے کے اشہاراپنی ذاتی تشہیر کے لئے خرچ کئے،اربوں روپے کا ناکام پروجیکٹ چار سو پچیس میگا وارڈکی کیسپٹی کی بات کرنے والے پچا س سے ساٹھ میگا وارڈ بجلی بھی نہ پیدا کرسکے،قوم کے پیسوں کو ذاتی تشہیر کے لئے استعمال کیا جارہا ہے،انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سول بیوروکریسی کواپنی سیاسی ڈھال بنا کرالیکشن کمیشن کو اپروچ کر رہی ہے،جبکہ الیکشن کمیشن کے افسران انکی بھرپور پذیرائی کر رہے ہیں،یہی عمل گزشتہ ادوار میں روا رکھا گیا شہباز شریف نے سول بیوروکریسی کے زریعے بلدیاتی اداروں کو اپنے مقاصد کے حصول کے لئے بے دریغ استعمال کیا،جسکی مثال تاریخ میں نہیں ملتی،غیر معیاری ترقیاتی پروجیکٹ کے لئے ن لیگ کے ورکروں کو ٹھیکیدار بنایا گیا،سول بیوروکریسی کے زریعے ایڈمنسٹریٹر سسٹم کو پروان چڑھایا،انکا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے ہم افسر شاہی اور ن لیگ کے گٹھ جوڈ کو بے نقاب کریں ،اور انھیں قانون کے کٹہرے میں لائیں ،تاکہ لوگ انکااصل چہرہ دیکھ سکیں،ندی پور پروجیکٹ پر کروڑوں روپے میاں شہباز شریف نے ذاتی تشہیر کے لئے استعمال کئے،پاکستان تحریک انصاف کرپٹ اور قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کے خلاف اپنا جہاد جاری رکھے گی،

یہ بھی پڑھیں  ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 60 افراد چل بسے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker