تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:افواج پاکستان ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ملک کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے،غلام سرور

ٹیکسلا (نامہ نگار)ممبر قومی اسمبلی و پاکستان تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کے آرگنائزر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ملک کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں،حکمران منافقانہ رویہ ترک کر کے دہشتگردوں کے خلاف ٹھوس موقف اختیار کریں،پی ٹی آئی نے موروثی سیاست کا خاتمہ کر کے حقیقی جمہوریت کی داغ بال ڈالی،پی ٹی آئی کا ویژن ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے،موجودہ حکمرانوں میں تو آج تک اتنی ہمت نہیں ہوئی کہ وہ طالبان اور بھارت کے خلاف کھل کر بیان ہی دے سکیں،موجودہ لیڈر شپ میں اگر کوئی اس ملک و قوم کا ہمدرد ہے تو وہ عمران خان ہے ،نہ صرف حلقہ این اے53بلکہ ضلع راولپنڈی بھر میں تحریک انصاف ہر نشست پر امیدوار کھڑے کریگی اور ضلع بھر میں کامیابی بھی حاصل کرینگے، موجودہ حکمران ہم سے خائف ہیں اسی لئے ضلع راولپنڈی کو بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں لے گئے ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیکسلا میں وارڈ نمبر9تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سعود القیصر کی رہائش گاہ پر مشاورتی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر عامر اقبال خان، حاجی ریاض حسین اعوان،ملک پرویز، تحریک انصاف ٹیکسلا سٹی کے آرگنائزر حاجی زاہد رفیق، ڈپٹی آرگنائزر سید اسد شاہ، حاجی امتیاز ملک، شیخ ضیاالدین، سردار زبیر خان، عرفان عرف فانی، ملک اسد امیر، سرفراز شاہ ،سیدعطرت شاہ،نعیم کپتان، ملک ثاقب ممتاز، راجہ شیراز احمد شیرازی، سید گلزار شاہ، میر اورنگزیب،سعید گل،سعود القیصر،ملک علی محمد، حاجی بشیر،سمیت دیگر عمائدین موجود تھے،غلام سرور خان نے کہا کہ آج کے واقعہ کی نہ صرف پر زور مذمت کرتے ہیں بلکہ ہم افواج پاکستان کی عظمتوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو ملک و قوم کی سلامتی کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں،تحریک انصاف کا واضع اور دو ٹوک موقف ہے کہ جو بھی دہشت گردی یا کرپشن میں ملوث ہے اسکے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جانی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں  آل بلوچستان گڈزٹرک ٹرانسپورٹروں کاہزار گنجی ٹرک اڈہ کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker