تازہ ترینعلاقائی

ٹوبہ ٹیک سنگھ:این اے 122کے الیکشن کو کالعدم قرار دئیے جانے پر پی ٹی آئی کے ضلعی دفتر میں جشن منایا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)الیکشن ٹر بیونل کی جانب سے حلقہ این اے 122کے الیکشن کو کالعدم قرار دئیے جانے پر پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی دفتر میں جشن منایا گیا ،کار کنوں نے بنگڑے ڈالے اور مٹھائی تقسیم کی ، اس موقع پر سابق ضلع ناظم و ممبر صوبائی ایگزیکٹو کونسل چوہدری محمد اشفاق ،تحصیل آرگنائزر پی ٹی آئی میاں محمد جاوید اقبال ،میاں عبد الستار ، میاں محمد اکرم ،حاجی عامر حنیف ،عامر رضا چوہان ایڈوووکیٹ،میاں شاہد ،ڈاکٹرسلیم غازی ،نوید کجہ ،،میاں شہزاد احمد ،میاں مشہود الرحمن ، باؤ محمد انورسمیت ودیگرعہدیداران و کار کنان نے شرکت کی اورشرکاء سے اپنے خطاب میں چوہدری محمد اشفاق نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل نے سپیکر ایاز صادق کے انتخاب کو کالعدم قرار دے کر عمران خاں کے موقف کی تائید کی ہے ،چار حلقوں میں سے 2حلقے کھلنے پر دھاندلی کے الزامات ثابت ہو گئے ہیں ،جس سے 2013 ؁ ء کا پورا الیکشن مشکوک ہو چکا ہے ،اور الیکشن کمیشن کی کار کردگی بھی سوالیہ نشان بن چکی ہے ،اس موقع پر اپنے خطاب میں سابق تحصیل ناظم و تحصیل آرگنائزر پی ٹی آئی میاں محمد جاوید اقبال نے کہا کہ الیکشن ٹر بیونل کا فیصلہ انصاف کی فتح ہے ، دھاندلی سے منتخب ہونے والے حکمرانوں کو مستعفی ہو جانا چاہئے ،انتخا بات میں دھاندلی مجر مانہ فعل ہے ، ذمہ داروں کے خلا ف تحقیقات کی جائیں اور دھاندلی کے مرتکب افراد کو سزا ملنی چاہئے ،عامر چوہان ایڈاوکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ الیکشن ٹر بیونل کے فیصلے سے جمہوریت کی فتح ہوئی ہے اور عوام کا عدلیہ پر اعتماد بڑھ گیا ہے ،تحریک انصاف کی جدوجہد کے باعث انتخابات میں دھاندلی کا راستہ ہمیشہ کے لئے بند ہو گیا ہے ،وفاقی حکو مت قوم کے کسی مسلے کوحل نہیں کر سکی ،حکمرانوں نے قو م کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ،شریف برادران کا طرز حکمرانی جمہوریت کے لئے خطرہ ہے ،وہ وقت دور نہیں کہ جب ان ظالم و جابر دھاندلی کی پیداوار حکومت سے چھٹکارا حاصل ہو جائے گااس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  خا موش تماشائی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker