پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف سندھ کا قافلہ پنجاب میں داخلے سے روک دیا گیا

اوباڑو (مانیٹرنگ سیل) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے قافلے کو پنجاب میں داخلے سے روک دیا، سندھ پنجاب سرحد پر کشیدگی بڑھ گئی، رحیم یار خان پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو روکنے کیلئے ڈنڈا بردار فورس بھی بلوالی۔ تحریک انصاف سندھ کا قافلہ پنجاب سرحد پر پہنچ گیا، ڈی پی او رحیم یار خان سہیل ظفر چھٹہ کا کہنا ہے کہ قافلے کو پنجاب میں داخل نہیں ہونے دیں گے، پی ٹی آئی کے کارکن پنجاب میں داخلے کیلئے پہلے اسلحہ حوالے کریں، پنجاب میں دفعہ 144 نافذ ہے جلوس کی صورت میں نہیں جاسکتے۔ ڈی پی او رحیم یار خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلحے کی نمائش پر پابندی ہے۔ پی ٹی آئی رہنماء نادر اکمل لغاری کہتے ہیں کہ چند کنٹینر اور بکتر بند گاڑیاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں، عوام کے سمندر کو روکا نہیں جاسکتا، ہر صورت لاہور اور اسلام آباد پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button