
اسلام آباد(پاک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے راولپنڈی میں آج بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا، جس میں شرکت کیلیے ملک بھر سے کارکنان قافلوں کی صورت پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو 26 نکات پر جلسے کی اجازت دی جس کے مطابق پی ٹی آئی کو رات بارہ بجے سے پہلے جلسہ گاہ کو خالی کرنا ہوگا۔