تازہ ترینعلاقائی

این اے 246، پی ٹی آئی نے کریم آباد میں جھنڈے لگادیئے

کراچی (نامہ نگار)ڈنڈے چلے، کیمپ اکھڑے اور اب جھنڈے لگ گئے، کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 میں ضمنی الیکشن کا معرکہ روایتی رنگ اختیار کرگیا ہے، کریم آباد میں پی ٹی آئی نے ایک بار پھر الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں، واٹر پمپ سے ریلی بھی نکالی جائے گی۔سیاسی گرما گرمی، ہنگامہ آرائی، نوک جھونک، ڈنڈے چل گئے، جھنڈے بھی لگ گئے، عزیزآباد کامحاذ جوبن پر ہے، پی ٹی آئی نے این اے 246 میں ضمنی انتخاب کی تیاریاں شروع کردیں۔کریم آباد مارکیٹ کے باہر کھلاڑیوں نے پی ٹی آئی کے جھنڈے لگادیئے، کھلاڑیوں کا عزم ہے کہ وہ پی ٹی آئی کی جیت کیلئے دن رات ایک کردیں گے۔پی ٹی آئی کی جانب سے انتخابی مہم زور و شور سے چلانے کیلئے آج شام واٹر پمپ سے ریلی بھی نکال جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  احتساب عدالت کا شہباز شریف کو بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کا حکم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker