پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کا لوڈشیڈنگ کے خلاف کل پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران دھرنے کا اعلان

لاہور(مانیٹرنگ سیل) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے صوبے بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف کل اسمبلی اجلاس کے دوران دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران صوبے بھر سمیت لاہور میں بھی 16 سے 18 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جو قابل قبول نہیں، بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف کل اسمبلی اجلاس کے دوران سیڑھیوں پر دھرنا دیا جائے گا جب کہ مسلم لیگ (ق) نے بھی دھرنے کی حمایت کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی نہ کی تو بجٹ منظور ہونے نہیں دیں گے جب کہ دھرنے میں شامل ہونے کے لئے پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی سے بھی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے طلبہ وطالبات میں اس سال وظائف تقسیم کیےجائیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker