پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے اوگرا کی سفارش کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے، کہتے ہیں حکومت نے سمری نہ مان کر آمرانہ طرز عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی ناکافی ہے، اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل 7 روپے سستا کرنے کو کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل پر ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ ٹیکس عائد ہے، ڈیزل پر 45 فیصد جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر 23 روپے ٹیکس بٹورا جارہا ہے۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ کھاد اور بجلی کارخانوں کیلئے گیس بھی مہنگی کردی گئی، حکومت عوام پر ظلم بند اور تیل پر عائد ٹیکس کم کرے۔

یہ بھی پڑھیں  محمد حفیظ انجری کے باعث ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ڈراپ ہوگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker