تازہ ترینعلاقائی

حکومتی کارندوں نے سیاسی ٹیکنیکل ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے بیلٹ پیپر چھپوائی کے دوران ہمارے منتخب کئے گئے وائس چئیرمین کا نام غلط چھپوا دیا:رانا ندیم اسلم خاں

بھائی پھیرو(نامہ نگار) گزشتہ روز ڈپٹی آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف ضلع قصوررانا ندیم اسلم خاں نے اپنے ڈیرے گلزار پیلس پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل گگہ سرائے نمبر103میں حکومتی کارندوں نے سیاسی ٹیکنیکل ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے بیلٹ پیپر چھپوائی کے دوران چئیرمین محمود احمد کے ساتھ ہمارے منتخب کئے گئے وائس چئیرمین کا نام سردار شوکت ڈوگر کی بجائے محمد عارف لکھوا کر بیلٹ پیپر چھپوا دیئے گئے جو کہ ہمارے مخالف امیدوار کا نام تھا جس سے ہماری پارٹی کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ہمارے ووٹر جو ووٹ ڈالنے آئے تھے پریشانی کے عالم میں اسی پر مہریں ثبت کرکے چلے گئے جس سے ہماری فتح کو ٹکنیکل کلیہ استعمال کرتے ہوئے شکست میں بدل دیا گیا اسی حلقہ سے ہم 20 ووٹوں سے جیت رہے تھے لیکن گنتی کے وقت ہمیں 9ووٹوں سے ہروا دیا گیا اسی طرح حکومتی عہدیداروں نے بھنگور کے پورے گاؤں سے ہماری جیتی ہوئی سیٹ ٹیکنیکل ہتھکنڈے استعمال کرکے ہرا دی جبکہ وارڈ نمبر 3سے تو ایک بیلٹ پیپر کی پوری کاپی ہی چوری کروا دی جو کہ یقیناٌ ہمارے خلاف ہی استعمال کی گئی ہوگی جبکہ اس کی بابت ہم نے ریٹرنگ آفیسر کو درخواست بھی دے دی ہے رانا ندیم اسلم خاں نے مزید صحافیوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارے حلقہ کلالانوالہ کھوہ میں تو مخالفین نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے ہمارے PTIکے ایک کارکن کو تو بے دردی سے قتل کر دیا جبکہ تین کارکنوں کو شدید زخمی کر دیا گیا جو کہ ظلم کی انتہا ہے اسی طرح ہمارے کئی حلقوں میں ہمارے کارکنوں کو کئی پولنگ اسٹیشنوں میں ڈرایا دھمکایا جاتا رہا ہے اور کہیں کہیں ہمارے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے ڈپٹی آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف ضلع قصور رانا ندیم اسلم خاں نے چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا سخت سے سخت نوٹس لیا جائے اور یونین کو نسل گگہ سرائے نمبر103بیلٹ پیپر میں نام غلط چھپوائی کروا کر ٹیکنیکل طریقے سے ہروائی گئی ہماری اس سیٹ کے بیلٹ پیپرپر محمد عارف کی بجائے ہمارے وائس چئیرمین سردار شوکت ڈوگر کا نام بیلٹ پیپر چھپوا کر یونین کونسل گگہ سرائے نمبر103پر دوبارہ الیکشن کروایا جائے تاکہ ہمیں ہمارا حق مل سکے

یہ بھی پڑھیں  شہباز شریف کے خون میں سرطان کا باعث بننے والے اجزاء کی موجودگی کا انکشاف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker