پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نعیم الحق انتقال کر گئے

کراچی(پاک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق انتقال کر گئے۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق انہیں کینسر کی جیسی موذی بیماری میں مبتلا تھے اور اور کافی عرصے سے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل تھے۔آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینئر رہنما نعیم الحق کو طبیعت بگڑنے پر آغاز خان ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ کینسر سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے ٹویٹر پر کی۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹویٹ میں کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق انتقال کر گئے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے شیروں کی طرح کینسر کی بیماری کا مقابلہ کیا۔ ایک دوست اور بڑے ساتھی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، اللہ تعالیٰ نعیم الحق کی بخشش فرمائے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق کی انتقال سے نا پر ہونے والا خلا پیدا ہوگیا ہے۔ کینسر کے خلاف نعیم الحق کو کینسز کے خلاف ہمت و حوصلے سے لڑتے ہوئے دیکھا، آخری وقت تک نعیم الحق پارٹی امور میں سرگرم رہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق کے انتقال پر انتہائی دکھ و رنج ہے۔ نعیم الحق پی ٹی آئی کے 10 بانی ممبران میں سے ایک تھے۔ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہمیشہ مخلص و وفادار رہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی 23 سالہ جدوجہد میں ہر مشکل میں نعیم الحق میرے ساتھ رہا۔ 2سال سے میں اسے حوصلے اور جرات کے ساتھ کینسرسے لڑتے دیکھ رہا تھا۔ آخر تک وہ پارٹی معاملات میں شریک تھے۔ نعیم الحق نےجب تک ہوسکا کابینہ میٹنگزمیں شرکت کی۔ ان کے جانے سے پیداہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  وہاڑی:خلاف توقع رولز کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گیم، چیف ایجوکیشن آفیسر

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker