پاکستانتازہ ترین

پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کی حکمتِ عملی کی نگرانی خود کروں گا۔عمران خان

لاہور(پاک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں شکست کے بعد پنجاب کو بچانے کے لیے پارٹی کے پرانے لوگوں کو مدد کے لیے  پکار لیا۔ لاہور میں پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں عمران خان نے اعلان کیا کہ پنجاب کی قیادت پی ٹی آئی کے پرانے لیڈرز کی رہنمائی لے کر  بلدیاتی الیکشن جیتنے کی پلاننگ کرے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کی تیاری ابھی سے کرنا ہوگی، پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کی حکمتِ عملی کی نگرانی خود کروں گا۔اجلاس میں عمران خان نے پنجاب کی پارٹی قیادت سے کہا کہ پرانے ورکرز اور رہنماؤں سے مشورے کیے جائیں، پرانے ورکرز اور پرانے پارٹی رہنماؤں کی آراء کا ہمیشہ احترام کیا ہے،  پنجاب کی قیادت پرانے رہنماؤں سے مشاورت کرکے لائحہ عمل مرتب کرے،  پارٹی قیادت مشترکہ حکمتِ عملی اختیار کرے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button