پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف پارٹی الیکشن،کئی مقامات پر جھگڑے

ptiلاہور(ڈیسک رپورٹر)پنجاب کےاڑتیس اضلاع اورایک سو چھیالیس تحصیلوں میں پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی الیکشن ہوئے۔ پہلے مرحلے میں یونین کونسل کے منتخب اراکین کو ٹاؤن اورضلع کی سطح پر عہدیدارچننا تھے۔ پولنگ کےدوران کئی مقامات پرجھگڑےہوئے۔ ہنگامہ آرائی کے باعث متعدد اسٹیشنز پرپولنگ روکناپڑی۔ گوجرانوالہ میں کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ۔غیرمہذب الفاظ استعمال کرنے پر نجی ٹی وی کی ٹیم اور کارکنوں میں بھی جھگڑا ہوا۔ صحافیوں پر تشدد کے دوران مقامی اخبار کے صحافی کا بازو توڑ دیا۔ ننکانہ صاحب میں تحریک انصاف کےدو گروپوں میں تصادم ہوا۔ ضلعی صدر رانا اسلم نے پارٹی الیکشن کا بائیکاٹ کیا۔ شیخوپورہ میں انتخابات میں لڑائی جھگڑے،ہلڑبازی اورفائرنگ کے واقعات کے بعد منسوخی کا فیصلہ کیا گیا۔منڈی بہاؤ الدین میں ہنگامہ آرائی کےبعد نامعلوم افراد بیلٹ باکس اٹھا کرلےگئے۔ سیالکوٹ میں بد نظمی دیکھنے میں آئی،ڈسکہ اور سمڑیال میں پولنگ روک دی گئی۔ قصور میں مبینہ طورپرخورشید قصوری اور سردار آصف احمد علی کے حامیوں کےدرمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد پولنگ روکنا پڑی۔ رحیم یارخان میں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے دو پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے جو ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گئے۔ ہنگامہ آرائی میں ایک خاتون بھی زخمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں  ٹوئٹر کا تمام صارفین کو ’کوالٹی فلٹر‘ فیچر دینے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker