پاکستانتازہ ترین

پنجاب میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران کارروائیوں میں ملوث 12 ایس ایچ اوز معطل

لاہور(پاک نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران 25 مئی کو  ہونے والی کارروائیوں میں ملوث پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا  آغاز کر دیا۔ وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کے مطابق 12 ایس ایچ اوز  معطل کرکے انکوائری کا  آغاز کردیا گیا ہے۔ ہاشم ڈوگر کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں چھپے لوگوں کا جلد  پنجاب میں استقبال کریں گے، ن لیگ کے جن رہنماؤں کے خلاف تھانوں میں درخواستیں آئیں ان کےخلاف قانون اپنا راستہ بنائےگا۔صوبائی  وزیر داخلہ کا کہنا ہےکہ نواز  شریف اور خواجہ آصف کے اداروں کے خلاف بیانات سب کے سامنے ہیں، اداروں کی جانب سےکہا گیا تو نواز شریف، خواجہ آصف اور دیگر کے خلاف پولیس کارروائی کرےگی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button