پاکستانتازہ ترین

پشاور:تحریک انصاف 23 مارچ کو منشور کا اعلان کرےگی، عمران خان

imagesپشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف 23 مارچ کو مینار پاکستان میں ہونے والے جلسہ عام میں اپنے انتخابی منشور کا اعلان کرے گی، دوسری پارٹیوں میں رہنماوٴں نے اپنے بچوں کواوپر لایا جبکہ تحریک انصاف نے نچلی سطح سے اپنی قیادت کو منتخب کیا ہے۔پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر دہشت گردی کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر انتخابات کرانے والی تحریک انصاف ملک کی واحد جماعت بن گئی ہے۔ فیملی لمیٹڈ پارٹیاں تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کرسکتیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آج ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن اور نااہل قیادت ہے۔ حکمران اپنا مال بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں۔ کوئٹہ اور بادامی باغ سانحات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ گوجرہ کے دہشت گردوں کوپکڑلیاجاتاتوبادامی باغ واقعہ نہ ہوتا،لاہورمیں مسیحی برادی پرحملے پرپنجاب حکومت کوشرم آنی چاہیے، ہم اقتدار میں آکر فرقہ واریت کا خاتمہ کریں گے۔عمران خان نے کہاکہ لیڈروہی ہے جواپنے مفادات کوپس پشت ڈال کرعوام کیلیے کام کرے،جس دن میرابیٹاتحریک انصاف کالیڈربنا،پارٹی چھوڑدوں گا،ملک بھرمیں 10لاکھ تبدیلی رضاکارتیارکریں گے جوہرگھرمیں تبدیلی کاپیغام لے کرجائیں گے اورانتخابات میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button