تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ملک میں ہونے والی کرپشن،لوٹ مارمیں دونوں جماعتیں برابرکی شریک ہیں،ڈاکٹر یاسمین راشد

ptiاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ملک میں ہونے والی کرپشن،لوٹ مار،اقرباء پروری میں دونوں جماعتیں برابر کی شریک ہیں اور ملکی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے گزشتہ رات سابق ٹکٹ ہولڈر این اے143میجر محمود گل کی رہائشگاہ پر ضلعی راہنماؤں سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر سابق مرکزی نائب صدر اعجاز چوہدری، شاہد محمد گل بھی موجود تھے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ قوم تبدیلی چاہتی ہے اور یہ تبدیلی صرف اور صرف عمران خان ہی لاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر ہونے والے ڈرون حملے اور اس کے نتیجہ میں ہلاکتوں پر دونوں جماعتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران اور زرداری خاندان اس ملک کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ آئندہ جنوری میں ہونے والے یونین کونسل کے انتخابات میں تحریک انصاف بھرپور حصہ لے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا وژن روایتی سیاست سے ہٹ کر ہے ملک میں انقلاب نوجوان طبقہ ہی لیکر آئیگا۔اگر ملک کو چوروں، ڈاکوؤں، لٹیروں، رسہ گیروں سے بچانا ہے تو پھر عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ’’ن‘‘دونوں پارٹیاں قوم کو دھوکہ دے رہی ہیں عمران خان اس ملک میں ایک صاف، ستھری سیاست کے قائل ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ قومی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف حیران کن نتائج دے گی کیونکہ اب قوم بھی تبدیلی کی خواہاں ہے اس سے قبل آئی ایس ایف کے ضلعی صدر محمد عبداللہ، جنرل سیکرٹری اویس ڈولہ نے اپنے ساتھیوں سمیت سابق مرکزی نائب صدر اعجاز چوہدری سے ملاقات کی اور پارٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اعجاز چوہدری نے پارٹی الیکشن کے طریقہ کار کی وضاحت کی اور کارکنوں کو اس الیکشن میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی تلقین کی۔ اس موقع پر شاہد محمود گل بھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیں  ایک جمہوریت نواز جنرل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker