تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:حقیقی لیڈر عمران خاں اور حقیقی پا رٹی پاکستان تحریک انصاف ہے،رانا اسلم

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔یہ کا میابی پاکستان تحریک انصاف ہی کی کامیابی نہیں بلکہ یہ کامیابی عوام کی ہے۔ عوام نے دل کھول کر بلا خوف ووٹ پاکستان تحریک انصاف کو دیا اور فیصلہ کر دیا کہ حقیقی لیڈر عمران خاں اور حقیقی پا رٹی پاکستان تحریک انصاف ہے ان خیالا ت کا اظہار پاکستان تحریک انصاف پی پی 182کے ٹکٹ ہو لڈر (ر) ڈی آئی جی حاجی رانا محمد اسلم خاں نے میڈیا کے نما ئندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے عمران خاں کو عزت دی اور دوسری جماعتیں کو شکست دی، انہوں نے کہا کہ ایک طرف پی ٹی آئی تو دوسری طرف پو ری پی ڈی ایم تھی اس کے باوجودعوام کی کثیر تعداد نے فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے حق میں دے دیا،بلکہ عوام نے امریکہ اور اس کے حواریوں کو کھلا پیغام دے دیا کہ اب و ہ ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف ضلع قصور کے سینئر نائب صدر رانا ندیم اسلم خاں نے کہا کہ نوجوانوں نے جو بڑھ چڑھ کر اس الیکشن میں حصہ لیا بلکہ اس دفع جو ٹرن آوٹ رہا وہ مثالی تھا دیکھنے کے قابل تھا انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پی ٹی آئی پر اعتماد کیا۔ سابق ضلع ناظم قصور سینئر راہنما پی ٹی آئی رانا امتیاز احمد خاں نے کہا کہ عام کو 100یو نٹ کا جھانسہ دیا گیا، تیل کم کیا گیا بے سود رہا عوام ان کی چالیں سمجھ چکیں تھیں۔ مو جودہ نااہل اور کرپٹ حکومت نے مہنگائی کر کے عوام کو جینا محال کر دیا تھا۔ عوام نے ان کو ووٹ نہ دے کر ان سے نفرت کا اظہار کر دیا۔گلزار پیلس میں پی ٹی آئی کے کارکنان اور عہدیداران پاکستان تحریک انصاف کی جیت کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔ اس مو قع پر مقامی پی ٹی آئی راہنماؤ ں رانا اظہر فیاض خاں، سید الطاف حسین شاہ، رانا ناظم خاں آف کا نویں بلاقہ، رانا زاہد نائب جو ئیہ،اقلیتی راہنما ذوالفقار گل، سردار قمر ڈوگر۔ رانا عبدالخالق آف خانکے موڑ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button