پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف نے پی پی 38 سیالکوٹ کی نشست ن لیگ سے چھین لی

سیالکوٹ(پاک نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب  میں کامیابی حاصل کرلی۔حلقے میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ووٹنگ سے قبل بارش کے باعث بعض مقامات پر عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس سے پولنگ کا عمل متاثر بھی ہوا۔پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار نے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرلی۔پی پی 38 کے تمام 165 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار60588 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائےجبکہ ن لیگ کے طارق سبحانی کو 53471 ووٹ ملے۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار  نے لیگی امیدوار کو 7117 ووٹوں سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں  لیجئے گرماگرم سیاسی بازار میں آصف علی زرداری بھی حصہ ڈالنے آگئے

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker