لاہور﴿نمائندہ خصوصی﴾وزیرقانون پنجاب رانا ثنائ اللہ نے کہا ہے کہ عوامی وسائل کی لوٹ مار پیپلزپارٹی کا ہمیشہ سے وطیرہ رہا ہے۔ اس جماعت نے اپنے ہر دور میں سرکاری وسائل کو ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کیا- فردوس عاشق اعوان اور راجہ ریاض کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں سے چلنے والے سرکاری ٹی وی کو پیپلزپارٹی جس طرح اپنے پراپیگنڈے کے لئے استعمال کر رہی ہے‘ عوام اس کا جلد حساب لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ٹی وی فردوس عاشق اعوان کی وراثت نہیں بلکہ عوامی ادارہ ہے جو آج کل ہر گھنٹے بعد وفاقی وزرائ کے چہرے دکھانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔رانا ثنائ اللہ نے کہا کہ پنجاب میں حکومت بنانے کا پیپلزپارٹی اور ق لیگ کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔ انہیں یہ خواب دیکھتے دھائیاں گزر گئی ہیںلیکن ان کا خواب صرف خواب ہی رہے گاکیونکہ ہر ماہ پٹرول‘ گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے والوں کے دن اب گنے جا چکے ہیں۔رانا ثنائ اللہ نے کہا کہ شہبازشریف سے استعفیٰ مانگنے والے راجہ ریاض کے وزیراعظم اپنے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود کرسی چھوڑنے کا نام نہیں لے رہے اور عدالتی فیصلے کی کھلم کھلا تضحیک کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازلیگ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد تک حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے گی اور اس کرپٹ حکومت کو بالآخر عوامی دبائو کے سامنے جھکنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔
You must be logged in to post a comment.