علاقائی

سیالکوٹ:ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ،ہیلتھ پروگرام کےاجلاس سے خطاب

سیالکوٹ﴿بیورو رپورٹ﴾ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر ظفر اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب ہیلتھ سیکٹر ریفامز پروگرام کے تحت ضلع سیالکوٹ کے پرائمری کی سطح کے سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے 1لاکھ78ہزار بچوں کو سکول ہیلتھ کارڈز کا اجرائ کیا جارہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ان بچوں کا میڈیکل آفیسر ز اور نیوٹریشن سپروائزرز جنرل فزیکل ایگزمینیشن کرنے کے علاوہ ان کی آنکھوں، کانوں ، دانتوں اور سکن کی بیماریوں کی سکریننگ کرکے ان بچوں کامفت علاج بھی کریں گے۔ انہوں نے یہ بات آج گورنمنٹ جامع ہائی سکول سیالکوٹ میں سکول ہیلتھ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ای ڈی او ایجوکیشن سیالکوٹ محمد سجاد اسلم کاہلوں، ڈی او ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر فیاض بٹ،ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن سیالکوٹ محمد رئیس میر ،پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر ابجد علی طور،ڈی اوایلیمنٹری زنانہ حاجرہ ثروت، ڈاکٹر ریاض ،پرنسپل ارشدالعزیز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن چوہدری اسلم ، ناصر محمود گھمن، حافظ معروف اورہیڈڈی ٹی ایس سی مظہر حسین شاہ کے علاوہ ضلع بھر کے پرائمری سکولوں کے سربراہان بھی موجود تھے۔تقریب سے ای ڈی او ایجوکیشن سیالکوٹ محمد سجاد اسلم کاہلوں نے سرکاری سکولوں کے سربراہان کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے سکول ہیلتھ پروگرام کی کامیابی کیلئے اپنا مرکزی کردار ادا کریں اور تمام بچوں کے ہیلتھ کارڈز کے اجرائ اور ہیلتھ سکریننگ میں محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔تاکہ جسمانی طور پر بیمار بچوں کو بروقت علاج شروع کیا جاسکے ۔ تقریب سے ڈاکٹر ابجد علی طور اورہیڈڈی ٹی ایس سی مظہر حسین شاہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے پنجاب ہیلتھ ریفامز پروگرام پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں  مصطفی آباد:چار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر لیاقت علی ایڈووکیٹ سے پانچ لاکھ روپے چھین لئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker