پاکستانتازہ ترین

پنجاب کی جیلوں میں موذی امراض کے8517 مریض قید ہیں

لاہور( نمائندہ خصوصی) پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں انکشاف کیا ہے کہ صوبے بھر کی جیلوں میں ایڈز ،ہیپا ٹائٹس سی ،بی اور ٹی بی کے8517 مریض قید ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ارکان کے سوالات کے تحریری جوابات دیتے ہوئے محکمہ جیل خانہ جات نے انکشاف کیا کہ صوبے بھی کی جیلوں میں ایڈز کے دو سو پچپن ،ہیپاٹائٹس سی کے پانچ ہزار دو تیئس ،ہیپاٹائٹس بی کے ایک ہزار نو نواسی جبکہ ٹی بی کے پانچ سو تیس مریض قید ہیں۔ اجلاس میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات ارکان کے سوالات کے صیح جواب نہ دے سکے جس پر اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا ۔ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے خضر حیات ہراج کو ایجوکیشن کا مشیر تعینات کرنے پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ان پڑھ شخص کو مشیر بنانا صوبے کے بچوں کا مستقبل تباہ کرنے کی سازش ہے۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن رکن ساجدہ میر نے کورم کی نشاندہی کردی اور کورم پورا نہ ہونے کے باعث اجلاس منگل کی صبح تک ملتوی کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker