پاکستانتازہ ترین

پنجاب حکومت کی ملالہ کی صحت یابی کیلئے کل یوم دعا منانے کی اپیل

لاہور(نمائندہ پاک نیوز)  وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کیلئے قوم سے جمعے کو یوم دعا کے طور پر منانے کی اپیل کی ہے۔ لاہور سے جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں، مسلم لیگ ن کے دفاتر، مساجد اور اقلیتوں کی عبادتگاہوں میں امن ایوارڈ یافتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔ آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ ملالہ کے حوالے سے پنجاب پولیس کو کوئی شواہد ملے تو مجرموں تک پہنچنے کی بھرپورکوشش کی جائے گی، آئی جی نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی بہادر بیٹی ہے، پنجاب پولیس بھی کل ملالہ یوسف زئی کیلئے یوم دعا منائے گی۔ مسیحی رہنما سینیٹر کامران مائیکل کے مطابق اتوار کو گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات ہوں گی ۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو: پک اپ ڈرائیورکا تین مسلح ملزمان نےمارمارکرسرپھاڑدیا،ہزاروں روپےنقدی چھین کرفرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker