پاکستانتازہ ترین

سیاسی بنیادوں پراساتذہ کی بھرتی بند ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر اساتذہ کی بھرتیاں بند کر دی گئی ہیں۔ تعلیم ہی واحد راستہ ہے جسے عام کر کے انتہاپسندی کے چینلج سے نمٹا جا سکتا ہے۔ایوان وزیراعلیٰ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب اسکولز ریفارمز روڈ میپ کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کریں گے۔ تعلیم کے ذریعے سماجی رویوں کو تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو با اختیار بنائے بغیر معاشر ے میں تبدیلی ممکن نہیں۔ نوجوان امید کی کرن ہیں انہیں وسائل فراہم کرنا اخراجات نہیں بلکہ سود مند سرمایہ کاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button