علاقائی

سرگودھا: امن وامان کاقیام‘باہمی تعاون اورایک دوسرے کااحترام ہم سب کاقومی ومذہبی فریضہ ہے،مشیروزیراعلیٰ پنجاب

سرگودہا﴿تحصیل رپورٹ ﴾مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ ذکیہ شاہنواز نے کہاہے کہ امن وامان کا قیام ‘ باہمی تعاون او رایک دوسرے کا احترام ہم سب کا قومی ومذہبی فریضہ ہے ۔ انتظامیہ وپولیس اکیلے سکیورٹی کو یقینی نہیں بنا سکتے ۔ اس کیلئے علمائ ‘ زاکرین ‘ اکابرین او ررضاکار تنظیمیں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہاؤس میں انٹر نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کے زیرا ہتمام محرم الحرام امن ایوارڈ 2012  کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر کمشنر سرگودہا ڈویژن شوکت علی ‘ آر پی او سرگودہا راؤ سردار علی ‘ ایم پی اے عبدالرزاق ڈھلوں ‘ ایڈمنسٹریٹرٹی ایم اے بینش فاطمہ ‘ محترمہ مہناز عطا ئ چوہدری چیئرمین ہیومن رائٹس ‘ مرکزی صدر ناصر محمد علی ‘مرکزی جنرل سیکرٹری حافظ لیاقت علی ضیائ ‘ صدر سرگودہاپریس کلب ملک محمد اشرف ندیم ‘فیصل عزیز ‘ ضلعی انتظامیہ کے افسران ‘ مظہر شاہ ایمر جنسی آفیسر‘ پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ‘ چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز اور ڈی سی اوز اور سول ڈیفنس ودیگر نجی تنظیموں کے عہدیدارواراکین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ محترمہ ذکیہ شاہنواز نے کہاکہ امن کا قیام ہم میں سے ہر ایک کی دلی خواہش اور ذمہ داری ہے او راس کے کیلئے کوششیں ہر دم جاری رہنی چاہیں۔ انہوںنے محرم الحرام کے پر امن گزرنے پر ڈویژن بھر کی انتظامیہ ‘ پولیس او ررضاکارتنظیموں او رعوام کو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے مبارک باد دی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔ کمشنر سرگودہا ڈویژن شوکت علی نے اپنے خطاب میں کہاکہ محرم الحرام کے دوران تمام اداروں ‘ مختلف مکاتب فکرکے علمائے وذاکرین ‘ معززین شہر ‘ تاجر تنظیموں ‘ رضاکاروں او رسماجی تنظیموں کا تعاون دیدنی رہاہے ۔ انہوں نے ان خیر سگالی کے جذبات کو قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور انٹر نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کے ایوارڈ کی تقسیم پر ان کا شکریہ ادا کیا۔قبل ازیں چئیر پرسن ہیومن رائٹس محترمہ مہناز عطا ئ نے اپنی تنظیم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتا یا کہ ان کی تنظیم نے بے سہارا اور نادار قیدیوں کی جرمانہ کی ادائیگی کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد رقم فراہم کی گی ۔ جب کہ اجتماعی شادیوں کے تمام اخراجات برداشت کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لاوارثاور نادار متوفین کے کفن دفن کا انتظام کر رہے ہیں ۔ مرکزی صدر ہیومن رائٹس چوہدری ناصر محمد علی نے کہا کہ لوگ پولیس و انتظامیہ پر تنقید تو کرتے ہیں لیکن ان کے اچھے کاموں پر خراج تحسین پیش کرنے سے گریز کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پولیس اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے عوام کی حفاظت کرتے ہیںان کی خدمات کا اعتراف بہت ضروری ہے ۔ انہو ں نے اپنی تنظیم کی طرف سے تمام انتظامات اور پولیس افسران واہلکاروں کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ مرکزی جنرل سیکرٹری آئی سی ایچ آر لیاقت علی ۔بعدازاں مہما ن خصوصی نے مختلف اداروں وتنظیموں کے 75 افسران واہلکاروں او رنمائندوں میںایوارڈ تقسیم کئے ۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں کمشنر سرگودہا ڈویژن ‘ آر پی او ‘ چاروں اضلار ع کے ڈی سی او ز اور ڈی پی اوز ‘ ایم پی اے عبدالرزاق ڈھلوںصدر سرگودہاپریس کلب اشرف ندیم ‘ ‘ فیصل عزیز ‘ ‘ ایمر جنسی آفیسر مظہر شاہ ‘ عرفان بٹ ‘ ناصر محمد علی ‘ مہناز عطائ ودیگر شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker